Home / معرکہ حق میں پاکستانی جیت کاایک اورثبوت

معرکہ حق میں پاکستانی جیت کاایک اورثبوت

Rafale jet vs JF17 thunder

Saturday, 22 November 2025 | Web Desk

معرکہ حق میں بھارتی شکست کاایک اورثبوت سامنےآگیا ۔ فرانسیسی کمانڈرنےبھی 6 اور7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ کےہاتھوں بھارتی رافیل طیارے مار گرانےکی تصدیق کردی۔ فرانسیسی نیول ایئربیس کےکمانڈرکیپٹن یوک لونےنےمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانےوالےبھارتی پائلٹس میں تھی ۔

کیپٹن لونےگزشتہ 25 سال سے رافیل اڑا رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک کئی اہم مشنز سرانجام دے چکے ہیں۔ عالمی نمائندوں کی موجودگی میں انہوں نے پاک فضائیہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان ایئرفورس نے صورتحال کو انتہائی مؤثر انداز میں سنبھالا’۔

انڈو پیسفک کانفرنس کے بین الاقوامی سیشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارتی فضائیہ کے رافیل چینی طیاروں کی تکنیکی برتری کے باعث نہیں گرے بلکہ پاکستان کے مضبوط دفاع اور مؤثر حکمتِ عملی کی وجہ سے تباہ ہوئے۔ اس دوطرفہ فضائی معرکےمیں 140 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے۔ اتنی بڑی تعدادمیں طیاروں کی فضامیں موجودگی خودان کیلئےخطرہ بن سکتی تھی لیکن پاکستان نے اس جنگی صورتحال کوزیادہ بہترحکمت عملی سےہینڈل کیا۔

اس موقع پر بھارتی مندوب نےاسے چین کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا قرار دیا لیکن کیپٹن ‘لونے’ نے اس اعتراض کو نظر انداز کر دیا۔ کیپٹن لونے سےپوچھاگیاکہ جنگ کے دوران رافیل کا ریڈار سسٹم کیوں فیل ہوا؟ جس پر کیپٹن ‘لونے’ نے جواب دیا کہ ‘مسئلہ مشین میں نہیں، اسے استعمال کرنے میں تھا۔ رافیل کسی بھی جنگی صورتحال میں چینی طیاروں کو شکست دے سکتا ہے مگر سب کچھ استعمال کے طریقے پر منحصر ہے۔

فرانسیسی نیول کمانڈر نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت اب رافیل کے نیول ورژن کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے جو سمندر میں موجود ائیرکرافٹ کیریئر پر لینڈ کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نیول رافیل جوہری میزائل بھی لے جاسکتے ہیں اور دنیا میں صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس یہ صلاحیت ہے۔

افغانستان سےایک ہی چیزچاہیے: اسحاق ڈار

دنیابھرکی مسلح افواج نےمئی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کو بہت قریب سے دیکھا۔ اس غیرمعمولی فضائی جنگ نےمختلف ممالک کی افواج کو پائلٹس،لڑاکا طیاروں اورمیزائلوں کی کارکردگی جانچنےکا نادرموقع فراہم کیا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …