Thursday, 20 November 2025 | Web Desk
معروف بالی وڈہدایت کاراورپروڈیوسرکرن جوہرنے اپنی نسوانیت کومردانہ پن میں کیسےڈھالا؟ اس حوالےسےخودکرن جوہرنےکچھ دلچسپ انکشافات کئےہیں ۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر نےبتایاکہ 15 سال کی عمر تک اُن کی آواز اور چال ڈھال میں نسوانیت جھلکتی تھی۔
کرن جوہرکےمطابق ان کےٹیچرنے اس بات کی نشاندہی کی کہ میری آواز اور چال ڈھال لڑکیوں سےملتی ہےاور اس وجہ سے مستقبل میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ لوگ مذاق بنائیں گے۔
انہوں نے مجھے کہا کہ تم ذہین ہو اور تمہارےاندرسیکھنے کی صلاحیت بھی ہے،میں تمھاری مدد کر کے آواز کو مردوں کی طرح بناوں گا۔ اس کےبعد تین سال تک ٹیچر نے ہفتے میں تین روز دو گھنٹے کی کلاس لی۔ میں نے اپنی آوازکومردانہ بنانےکیلئےتین سال تک کوچنگ کلاسسز لیں اور پھر آواز کچھ بہتر ہوئی۔ یہ اُس وقت کی بات ہے جب میری عمر کے بچے کرکٹ کھیلتے تھے۔
صباقمرسےدشمنی ۔۔ ماہرہ نےخاموشی توڑدی
ہدایت کارنےمزیدبتایاکہ انہوں نے اپنے والد سے جھوٹ بولا کہ وہ کمپیوٹر سیکھنےجاتےہیں۔ کرن جوہرکاکہناتھاکہ 3سال میں جب عمر 19سال کے قریب ہوئی تو آواز، چال ڈھال اور انداز سب تبدیل ہوگیا اور وہ اس پر اپنےاس کوچنگ ٹیچرکےشکر گزار ہیں۔