Home / نوازشریف نوٹیفکیشن میں رکاوٹ نہیں: ثنااللہ

نوازشریف نوٹیفکیشن میں رکاوٹ نہیں: ثنااللہ

Chief of defence forces Pakistan

Tuesday, 02 December 2025 | Web Desk

وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثنااللہ نےسوشل میڈیاپرگردش کرتی ان افواہوں کی تردیدکرتےہوئےواضح کیاہےکہ نوازشریف چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ نہیں،یہ تاثرغلط ہے،نوازشریف نے کبھی سی ڈی ایف کےبارے میں اس قسم کےخیال کااظہارنہیں کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سےبات کرتے ہوئےرانا ثنااللہ نےکہاکہ نواز شریف کی گفتگو کو خواہ مخواہ اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے، نواز شریف کی گفتگو کسی اور حوالے سے تھی، نواز شریف نے اس دن جو بات کی اس کا پس منظر کچھ اور تھا، جو بھی آئینی ترامیم ہوئی نواز شریف کی منظوری سے ہوئی ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے زیرغور ہونے اور فیصلہ ہونے میں فرق ہوتا ہے، مختلف آپشن مختلف اوقات میں زیرغور ہوتے ہیں، جب تک کوئی فیصلہ نہ ہو ان پر آپ کوئی حتمی بات نہیں کرسکتے، سی ڈی ایف کا ایک نیا ادارہ بننے جا رہا ہے، وہ بہت اہم ادارہ ہوگا، ان ہی معاملات کوپوری طرح سے دیکھتے ہوئے نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہوناچاہیے اورنہ عجلت میں ہوگا۔

راناثنااللہ نےکہاجتنا بھی ٹائم اس کے لیے ضروری ہے اس کے مطابق نوٹیفکیشن ہوگا، آئین کے بعد لاء اور لاء کے بعد پھر رولز فریم ہوتے ہیں، یہ ساری چیزیں احتیاط سےکرنےوالی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورنےکہاجو آئینی ترمیم ہوئی ہے اس کے مطابق جس دن نوٹیفکیشن ہوگا اسی دن سے اس مدت کا تعین ہوگا، نوٹیفکیشن کے بعد اس کی مدت 5 سال ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …