ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کےتناظرمیں غریب اورلوئرمڈل کلاس طبقےکوریلیف دینےکیلئےبینظیر پٹرول کارڈ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بے نظیر پٹرول کارڈ پر رعایتی نرخ پر پٹرول دینے کی تجویززیرغورہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، محکمہ ایکسائزاورنادرا کے ڈیٹا سے استفادہ کیا جائے گااوراس کے ذریعے انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کے موٹر سائیکل اوررکشہ سواروں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔
وفاقی حکومت نےپٹرول پر سبسڈی کو محدود کرنے کے لیے تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلے بینظیر پٹرول کارڈ کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے گااوراس طرح غریب طبقےکوپٹرول کی قیمتوں کی مدمیں ریلیف دینےکی کوشش کی جائےگی۔