Home / صومالیہ کایواےای کےساتھ لاتعلقی کااعلان

صومالیہ کایواےای کےساتھ لاتعلقی کااعلان

Somalia breaks all relations with UAE

Tuesday, 13 January 2026 | Web Desk

صومالیہ اور متحدہ عرب امارات کےتعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ۔ صومالیہ نےیواےای کے ساتھ بندرگاہوں، سیکیورٹی اور دفاع سے متعلق تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالی حکومت نےکہاہےکہ یہ فیصلہ ایسے شواہد کی بنیاد پر کیا گیا جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای کے بعض اقدامات صومالیہ کی خودمختاری، قومی وحدت اور سیاسی آزادی کےخلاف ہیں۔

وزیردفاع احمد معلم فقی نےاس بات کااعلان کونسل آف منسٹرزکےاجلاس کےبعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کیا۔ اپنےبیان میں انہوں نےکہاکہ صومالی حکومت کے پاس قابلِ اعتماد رپورٹس اور شواہد ہیں کہ متحدہ عرب امارات نے صومالیہ کی ریاستی خودمختاری اور اتحاد کو کمزورکرنےمیں کرداراداکیاہے۔

تاحال متحدہ عرب امارات کی جانب سےاس فیصلےپرکوئی باضابطہ ردعمل سامنےنہیں آیا۔

صومالیہ کےاس سخت فیصلےکی وجہ؟

تجزیہ کاروں کاکہناہےصومالیہ کے اس سخت اقدام کی بنیادی وجہ صومالی لینڈکامعاملہ ہے۔ صومالی لینڈ جو 1991 میں صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کر چکا ہے۔ خود کو ایک آزاد ریاست قرار دیتا ہےلیکن عالمی سطح پراسے تسلیم نہیں کیا گیا۔ صومالیہ کادعویٰ ہے کہ یہ خطہ اس کی خودمختاری کا حصہ ہے لیکن اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرلیا۔ کچھ تجزیہ کاروں کےمطابق صومالی عوام اور حکومت میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یو اے ای نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے میں پس پردہ کردار ادا کیا۔

یو اے ای اور صومالی لینڈکےتعلقات

گزشتہ ایک دہائی کے دوران صومالی لینڈ یو اے ای کی تجارتی اور سیکیورٹی سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے پاس بربرا بندرگاہ کا 30 سالہ کنسیشن ہے جو بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے قریب ایک اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے۔

موغادیشو حکومت کا کہنا ہے کہ صومالی لینڈ اور دیگر خودمختار یا نیم خودمختار خطوں میں یو اے ای کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں وفاقی حکومت کے اختیار کو چیلنج کر رہی ہیں۔

یمن کے حالات سے تعلق

حال ہی میں ایسی اطلاعات ملیں کہ یمن کے جنوبی علیحدگی پسند گروہ، سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی نے 8 جنوری کو صومالی لینڈ کی بربرا بندرگاہ کے ذریعے یو اے ای کا سفر کیا۔

صدرٹرمپ کےعبرتناک انجام کی پیشگوئی

سعودی عرب یواےای تعلقات

یہاں یہ بھی واضح رہےکہ حال ہی میں سعودی عرب اوریواےای کےدوطرفہ تعلقات میں بھی کسی قدرکشیدگی سامنےآئی ہےاوراس کی وجہ یمن کاعلیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی ہے ۔ ذرائع کےمطابق یواےای ایس ٹی سی کوسپورٹ کرتاہےجبکہ سعودی عرب اس کےخلاف ہے۔

یہ بھی چیک کریں

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی …