Friday, 02 January 2025 | Web Desk
اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے مودی کو احمق اور ان پڑھ قرار دیدیا۔
اس معاملےکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے گروک کو ایک تصویر دی جس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور لوک سبھا کے اسپیکر موجود تھے۔
صارف نے گروک کو پرامپٹ دیاکہ دی گئی تصویر سے “احمق شخص” کو ہٹاباقی دوکی نئی تصویر بنادے۔ صارف نےاپنےپرامپٹ میں کسی رہنما کا نام تک نہیں لیا۔

جواب میں گروک نےجوکیاوہ سب کیلئےانتہائی حیران کن تھا ۔ گروک نےدئیےگئےپرامپٹ پرعمل کرتےہوئے تصویر میں سے مودی کو ہٹادیا۔
یعنی چیٹ بوٹ نے مودی، راہول اور لوک سبھا کے اسپیکر میں سے بھارتی وزیراعظم کو احمق سمجھا اور انھیں تصویرسے ہٹا دیا۔

سوشل میڈیا صارف نے گروک کی یہ کارستانی سوشل میڈیاپربھی شیئر کردی۔ جس کےبعدسوشل میڈیا پرآگ لگ گئی۔
کچھ صارفین نے اس واقعے کو طنزیہ اور دلچسپ قرار دیا جب کہ نریندر مودی کے حامیوں نے اسے جانبدارانہ اور توہین آمیز رویہ قرار دیتے ہوئے ایکس انتظامیہ پر تنقید کی۔