کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی مل گئی۔ شوبزحلقوں میں کھلبلی۔
اداکارہ نے یہ انکشاف خودکیا۔اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کردہ اسٹوری کے ذریعے مشال خان نے بتایا کہ ہیر حلیمہ نامی خاتون کے نام سے بنے اکاؤنٹ سےان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
ماڈل نے دھمکی آمیز پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی لگایا۔
ہیرحلیمہ کےنام سےبنےاس اکاؤنٹ پرنامعلوم خاتون اداکارہ پرتیزاب پھینکنےکیلئےلوگوں سےمددبھی طلب کی ہے۔ خاتون نےاپنےاکاونٹ پرلکھا کہ مشال خان وحشیہ ہےاوران جیسی خواتین کو معاشرے سے ختم کر دینا چاہیے، ان پر تیزاب سے حملہ کرنا چاہتی ہوں، کوئی اس معاملے میں میری مدد کرے۔
اسلام آبادتشددکیس: ظلم اوردردسےبھری داستان
ہیر حلیمہ نامی خاتون کی دھمکی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مشال خان نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ ایسے لوگ اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دھمکیاں اور تبصرے کرتے ہیں۔
مشال خان نےاس دھمکی کی شکایت ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج کروا دی ہے۔