انٹر نیشنل

جیف بیزوس کامستعفی ہو نےکااعلان

Jeff Bezos

ویب ڈیسک ۔۔ آن لائن کاروبارمیں دنیا کی معروف ترین کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس نےسی ای اوکےعہدےسےمستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیاکےمطابق جیف بیزوس نےاس سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑدینےکااعلان کیاہےاورکہاہےکہ ان کی جگہ کلاوڈبزنس کےنگران اینڈی جیسی کو ایمازون کا سی ای او بنایا جائے گا۔ واضح رہےکہ جیف بیزوس سی ای او کےعہدے سے مستعفی اس لئےہورہےہیں تاکہ وہ کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دے سکیں۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر …

مزید پڑھیں »

جیک ما کی پراسرارگمشدگی کےپیچھےکون؟

ویب ڈیسک ۔۔ آن لائن چیزیں بیچنےوالی دنیاکی معروف آن لائن ای کامرس کمپنی علی بابا کے سابق چیک ایگزیکٹو اور شریک بانی گزشتہ برس اکتوبرمیں پراسرارطورپرغائب ہونےکےبعد منظرعام پرآ گئے۔ جیک ماکوگزشتہ برس اکتوبر میں آخری بار ایک کانفرنس کے دوران چین کے سرکاری ریگولیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا،جس کے بعدوہ اچانک منظر عام سےغائب تھے۔ اب چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جیک ما ین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انگش ٹیچرسے بزنس ٹائیکون بننے والےجیک مانے دیہی علاقوں میں ٹیچرز کے حوالے …

مزید پڑھیں »

میلانیااورایوانکامیں جھگڑےشروع

Milania Trump

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں امریکا کی سابق خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اورصدرٹرمپ کی بیٹی ایوانکامیں لڑائی جھگڑےشروع ہوگئےہیں اوردونوں ٹرمپ کی ہارکاذمہ دارایک دوسرےکوقراردےرہی ہیں۔ میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق سوتیلی ماں اورسوتیلی بیٹی کےدرمیان ناخوشگوارتعلقات کی باتیں زبان زدعام وخاص تھیں تاہم اب یہ کہاجارہا ہےکہ ان ناخوشگوارتعلقات میں ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمےنےآگ سی لگادی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات اس قدرخراب ہوچکےہیں کہ وہ اب ایک ساتھ بھی رہنا نہیں چاہتیں۔ ایوانکا ٹرمپ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے زیادہ جانی پہچانی بیٹی ہیں۔ وہ سیاست میں دلچسپی …

مزید پڑھیں »

ڈونلڈٹرمپ نےواپسی کااعلان کردیا

Donald Trump

ویب ڈیسک ۔۔ وائٹ ہاوس سےہمیشہ کیلئےدورہونےکی اداسی چہرےپرلئےاپنےالوداعی خطاب میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ انہوں نےاپنےدورصدارت میں امریکی افواج کی تشکیل نوکی اورملک کومزیدکسی نئی جنگ میں نہیں الجھایا۔ انہوں نےامیدظاہرکی کہ نئی امریکی انتظامیہ ان کےکئےہوئےاچھےکاموں کوجاری رکھےگی ۔ ٹرمپ نےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہ اگرکوروناامریکاکومتاثرنہ کرتاتوملک تاریخی ترقی کرتا ۔ ناکامیوں اوررکاوٹوں کےباوجوداپناسفرکامیابی سےجاری رکھااوربہت سےکام کئے۔ انہوں نےاپنےحامیوں سےخطاب کرتےہوئےاس عزم کااظہارکیاکہ وہ جلدکسی نہ کسی شکل میں دوبارہ ملیں گے۔ ٹرمپ نےدورصدارت میں ساتھ دینےوالوں کاشکریہ اداکیااورواشنگٹن سےفلوریڈاچلےگئےجہاں وہ اپنےپام بیچ ریزارٹ میں کچھ روزچھٹیاں کرینگے۔ واضح رہےکہ امریکی روایات کےبرعکس ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک …

مزید پڑھیں »

بھارتی پائلٹ جنسی درندہ نکلا

Indian Pilot Rapist

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرممبئی کی اداکارہ نےالزام لگایاہےکہ اسےایک پائلٹ نےشادی کاجھانسا دے کرجنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن کی ایک اداکارہ نے پولیس کی دی جانےوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس پائلٹ سےایک میرج ویب سائٹ پرملیں۔ اداکارہ کے مطابق اس پائلٹ نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کرلیا اوردوستی ہوجانےکےبعد اس نےکا گھر دیکھنے اور اس سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، تو اداکارہ نے اس شخص کو اپنے گھر کا پتا دے دیا۔ درخواست گزارکےمطابق پائلٹ نے مبینہ طور پر اسےجنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔ اداکارہ کی درخواست …

مزید پڑھیں »

امریکانےایران کیلئےبڑاکام کردیا

US-Iran

ویب ڈیسک ۔۔ ایران اورامریکامیں نفرت کی حدوں کوچھوتی دشمنی کےباوجودامریکانےایران کوایک بڑی فیوردینےکی منظوری دےدی ہے۔ جی ہاں ۔۔ امریکا نےایران کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیےغیرملکی بنک کوفنڈزٹرانسفر کی اجازت دے دی۔ میڈیا کے مطابق ایرانی سینٹرل بینک کےسربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ امریکا نے ایران کو دیگر ممالک سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی ہے۔ ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر عبدالنصر حماتی کےمطابق ایرانی سینٹرل بینک کو ویکسین کی خریداری کے سلسلے میں سوئس بینک کو ادائیگی کے لیے امریکی وزارت خزانہ کے فارن ایسیٹس کنٹرول آفس …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کس شرط پراسرائیل کوتسلیم کرنےپرتیارہوا؟

Saudi Arab

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب نےاسرائیل کےساتھ تعلقات پرمشروط آمادگی ظاہرکردی۔ بحرین میں ایک کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےسعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کےساتھ معمول کےمکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہے ہیں۔ فیصل بن فرحان کاکہنا تھاکہ خطے میں اسرائیل کو مقام ملنے اور پائیداری کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل بھی کہہ چکا ہے کہ 2002ء کے عرب امن معاہدے پر عملدرآمد اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہی وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرے …

مزید پڑھیں »

برطانیہ نےویکسین کےاستعمال میں جلدی کی،ڈاکٹرفاءوچی

Dr Fauci

ویب ڈیسک ۔۔ وبائی امراض کےماہرامریکی ڈاکٹرانتھونی فاءوچی نےکوروناویکسین کےعام استعمال کی اجازت دینےپربرطانیہ کوکڑی تنقیدکانشانہ بنایاہے۔ ڈاکٹرفاؤچی کےمطابق برطانیہ نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے میں احتیاط کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان کاکہناتھا کہ برطانیہ نے کورونا ویکسین کی منظوری دینے کے لیے امریکا کے برعکس ہر پہلو پر باریک بینی سے کام نہیں کیا، ایسا لگتا ہے برطانیہ نے اس معاملے پر جلد بازی سے کام لیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی ریگولیٹر ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے میں ہر بات کا خیال رکھا گیا، ملک میں کسی …

مزید پڑھیں »

چین کاامریکی اسلحہ سازکمپنیوں پرپابندیاں لگانےکااعلان

China Foreign Office

ویب ڈیسک ۔۔ چین اورامریکاکےدرمیان ان دنوں کشیدگی عروج پرپہنچ چکی ہےاوربیجنگ نےاعلان کیاہےکہ وہ ان تمام امریکی کمپنیوں پرپابندیاں لگادےجوتائیوان کواسلحےکی فروخت میں ملوث ہیں ۔ اس سلسلےمیں چینی وزارت خارجہ کےترجمان ژاولی جیان نےدوٹوک الفاظ میں واضح کردیاہےکہ وہ تائیوان کواسلحےکی فروخت میں ملوث امریکی کمپنی لاک ہیڈمارٹن ، بوئنگ کےڈیفنس ڈویژن اوردوسری اسلحہ سازکمپنوں پرپابندیاں لگادےگا۔ واضح رہےکہ چین تائیوان کےاپنےملک کاحصہ قراردیتاہےاوروہ سمجھتاہےکہ اگرضروری ہواتووہ قوت کااستعمال کرکےبھی اسےحاصل کرسکتاہے۔ یہاں یہ امرواضح کرنابھی ضروری ہےکہ امریکاچین کوزچ کرنےاوراسےنیچادکھانےکیلئےتائیوان کواستعمال کرتاہےاوراب اسےاسلحہ بیچ کرخطےمیں کشیدگی کوبڑھانےکاموجب بن رہاہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نےتائیوان کو135فضاسےزمین پرمارکرنےوالےمیزائل فروخت کرنےکی …

مزید پڑھیں »

ایران کیخلاف اقتصادی پابندیوں سےامریکاکوکچھ نہیں ملےگا،جوادظریف

Jawad Zarif

ویب ڈیسک ۔۔ امریکا کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ دوسرےملکوں پرپابندیاں عائد کرنےکاعادی ہوچکا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہےکہ امریکاکویہ مان لیناچاہیےکہ پابندیاں لگاکروہ اپنےمقاصدحاصل کرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکا۔ جوادظریف کاکہناہےکہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر کے معاون رابرٹ او برائن نے خود تسلیم کیا ہےکہ امریکی حکومت ایرانی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی اپنی صلاحیت سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نےخبردارکیاکہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکا کا اثر بڑھے گا نہیں بلکہ کم ہوگا۔

مزید پڑھیں »