Home / ڈونلڈٹرمپ نےواپسی کااعلان کردیا

ڈونلڈٹرمپ نےواپسی کااعلان کردیا

Donald Trump

ویب ڈیسک ۔۔ وائٹ ہاوس سےہمیشہ کیلئےدورہونےکی اداسی چہرےپرلئےاپنےالوداعی خطاب میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ انہوں نےاپنےدورصدارت میں امریکی افواج کی تشکیل نوکی اورملک کومزیدکسی نئی جنگ میں نہیں الجھایا۔

انہوں نےامیدظاہرکی کہ نئی امریکی انتظامیہ ان کےکئےہوئےاچھےکاموں کوجاری رکھےگی ۔ ٹرمپ نےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہ اگرکوروناامریکاکومتاثرنہ کرتاتوملک تاریخی ترقی کرتا ۔ ناکامیوں اوررکاوٹوں کےباوجوداپناسفرکامیابی سےجاری رکھااوربہت سےکام کئے۔

انہوں نےاپنےحامیوں سےخطاب کرتےہوئےاس عزم کااظہارکیاکہ وہ جلدکسی نہ کسی شکل میں دوبارہ ملیں گے۔ ٹرمپ نےدورصدارت میں ساتھ دینےوالوں کاشکریہ اداکیااورواشنگٹن سےفلوریڈاچلےگئےجہاں وہ اپنےپام بیچ ریزارٹ میں کچھ روزچھٹیاں کرینگے۔

واضح رہےکہ امریکی روایات کےبرعکس ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہونگے۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے