Home / اپریل میں پاکستانی برآمدات کی اونچی اڑان

اپریل میں پاکستانی برآمدات کی اونچی اڑان

Pakistani exports increases in April 2021

Updated: July 29, 2025 | Web Desk

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کےمشیر تجارت عبدالرزاق داؤدکہتےہیں اپریل 2021میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹویٹ شئیرکرتےہوئےمشیر تجارت کاکہناتھااپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑڈالرسے تجاوز کرگئیں، اور 2011 کے بعد پہلی بار 7 ماہ لگاتار ہر ماہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، جب کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مخصوص ٹیکسٹائل آئٹمزپرٹیکس چھوٹ ختم

عبدالرزاق داودکامزیدکہنا تھا کہ ہمارے برآمدکنندگان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں، جب کہ جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …