ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے نان فائلرز کے لیے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس بڑھا کر0.6 فیصد کر دیا ہے۔
ایف بی آرنے اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز 50,500 روپےبینک سے نکلوانے پر ٹیکس کی مد میں 303روپے ادا کریں گے۔ 55,000 سے 75,000 روپے تک نکالنے والوں سے 450 روپے وصول کیے جائیں گے۔
ایف بی آرکےمطابق سرکاری اداروں اورغیر ملکی سفارت کاروں کو نقد رقم نکالنے پران ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ایف بی آر نے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے غیر ملکی لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھا دیا ہے۔
فائلرز،نان فائلرزکیلئےالگ الگ ٹیکس ریٹ
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح اےٹی ایل افراد کے لیے 1% سے بڑھا کر 5% اور غیر اےٹی ایل افراد کے لیے 2% سے بڑھا کر 10% کر دی گئی ہے۔