Home / ایل این جی درآمد ۔۔ پاکستان کومشکل صورتحال کاسامنا

ایل این جی درآمد ۔۔ پاکستان کومشکل صورتحال کاسامنا

Pakistan left with limited options for LNG purchases

ویب ڈیسک ۔۔ روس یوکرین جنگ کےاقتصادی اثرات پاکستان پربھی پڑناشروع۔پاکستان کے پاس مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد کےآپشن کم ہوتےجارہےہیں جب کہ بجلی اور صنعتی ضروریات کے لیے درکار 14 کی بجائے 8-10 کارگو ماہانہ برقرار رکھنے کے لیےحکومت کوسخت جدوجہدکرناپڑرہی ہے۔

پاکستان اس وقت قطر سے تقریباً 100 ملین کیوبک فٹ فی یوم کے 7 سے 8 کارگو درآمد کرتا ہے اوردیگرکیلئےاسےاوپن مارکیٹ کےتاجروں پرانحصارکرناپڑتاہےجووعدہ خلافی کرنےکےعادی ہوچکے۔ لہٰذا، یہ پاکستان کیلئےاپنی ایل این جی ضروریات پوری کرنےکیلئےقطرپرکلی انحصارکےاورکوئی چارہ نہیں رہ جاتا۔

ویب ڈیسک ۔۔ قطر کے ساتھ دو طویل المدتی معاہدوں کے تحت پاکستان میں سرکاری ادارے ماہانہ بنیادوں پرچھ کارگوز13.37 فیصد برینٹ اور ایک سے دو کارگو 10.2 فیصد پر درآمد کررہے ہیں۔ یہ بالترتیب $10.6-11 فی ملین برٹش تھرمل یونٹ ایم ایم بی ٹی یو اورتقریباً$8.2 فی ایم ایم بی ٹی یو۔

قطرسے 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے تھوڑی زیادہ پرسپاٹ خریداری سےہمیں ایک بہتراندازہ ملتاہےکہ کیاآگےکیاہونےآنےوالاہےجہاں پاکستان کو اپنے طویل مدتی معاہدوں سے زیادہ تقریبا$ 55 ملین ڈالر ادا کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔قطرسےایل این جی کارگوکی قیمت تقریباً 26-30ملین ڈالرہےجبکہ اس کےمقابلےمیں اسپاٹ خریداری تقریباً 80 ملین ڈالرہے۔

یورپ میں گیس کی قیمتیں $24 سے بڑھ کر $40 فی ایم ایم بی ٹی یوہوگئی ہیں۔ یہ قیمتیں موسم گرما کی طلب کے لیے ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ یورپیوں کے پاس گیس کامناسب ذخیرہ موجود ہے۔

اب مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں $38-40 فی ایم ایم بی ٹی یو ہیں، پریمیم تقریباً $100 ملین فی کارگو ہے۔ اسےگھریلوضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماہانہ اضافی پانچ سے سات کارگوز کی مانگ کے ساتھ ضرب دیں،پاکستان کوتقریباً 350-500 ملین ڈالرماہانہ خرچ کرناپڑینگے۔

جرمنی کے لیے روسی نارڈ اسٹریم پائپ لائن پر پابندیوں کے ساتھ، مختصر مدت میں اس بات کا امکان ہے کہ یورپی صارفین اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی جو بھی سپلائیز دستیاب ہوں، خریدنے کے لیے کچھ بھی ادا کرنے کے لیے تیار ہوں گے اور قطر سمیت طویل مدتی سپلائرز سے جو بھی ممکن ہو، محفوظ کریں گے۔ اس صورتحال مدنظررکھتےہوئےآپ اندازہ لگاسکتےہیں کہ پاکستان کوآنےوالےدنوں میں کس قسم کےحالات کاسامناکرپڑسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Hyundai Tucson prices in Pakistan after green tax

ہائبرڈگاڑیوں کےخریداروں کیلئےبری خبر

تاریخ: 25 جون 2025 | تحریر: نیوز میکرز ڈیسک پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیاں خریدنے کے …