Home / پاکستان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نئے دورمیں داخل

پاکستان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نئے دورمیں داخل

faisal bank digital payments

Monday, 8 September 2025 | Web Desk

پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اپنے چائنیز فِن ٹیک پارٹنر اوپے (OPay) کے ساتھ مل کر قلیل مدت میں 100 ارب روپےسےزائد کی ڈیجیٹل ریٹیل ادائیگیاں مکمل کرکے ملک کی مالیاتی صنعت میں نئےسنگ میل کی داغ بیل ڈال دی ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف فیصل بینک کے جدید وژن کی عکاسی کرتی ہے بلکہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی تیز رفتار ترقی اور عوام میں بڑھتی ہوئی "کیش لیس ٹرانزیکشنز” کی طلب اورضرورت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

پاکستان میں فی الحال بینکنگ پینیٹریشن اور مالی شمولیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینے کی پالیسیوں، نوجوان آبادی کے اسمارٹ فون استعمال اور ای کامرس کے پھیلاؤ نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے کو تیزی سے وسعت دی ہے۔

فیصل بینک اور OPay کی شراکت داری اسی ٹرینڈ کو مزید تقویت دے رہی ہے، خاص طور پر ایس ایم ایز، مرچنٹس اور ریٹیل سیکٹر کے لیے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے نہ صرف کاروباری طبقے کو شفاف اور تیز تر لین دین کی سہولت ملے گی بلکہ پاکستان میں نان کیش اکانومی کے خواب کو عملی شکل دینے میں بھی مدد ملے گی۔ اس عمل سےمعیشت کوبڑی حدتک دستاویزی شکل دینےمیں بھی مددملےگی۔

فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسے جدید حل متعارف کرانا ہے جو صارفین، تاجروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ہوں۔ OPay کے ساتھ اشتراک مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور مستحکم بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اوپے کے سی ای او زیب خان نے اس موقع پر کہا یہ کامیابی صارفین اور کاروباری اداروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ہمارا ہدف ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید آسان، محفوظ اور سب کے لیے قابلِ رسائی بنانا ہے۔

ماہرین کےمطابق اس شراکت داری سےنہ صرف مالی مالی شمولیت میں اضافہ ہوگا بلکہ مرچنٹ ڈیجیٹائزیشن کو بھی فروغ ملے گا۔ کاروباری طبقے کوشفافیت اور تیز تر لین دین کی سہولت ملے گی۔ اس کےعلاوہ پاکستان کا ڈیجیٹل فنانشل انفرا اسٹرکچر مزید مضبوط ہوگا۔

سوا2کھرب کی ٹیکس چوری کاانکشاف

ڈیجیٹل فراڈکوروکیں: سٹیٹ بینک کی سختی سےہدایت

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس رفتار کو برقرار رکھا گیا تو فیصل بینک اور OPay کی یہ کامیابی مستقبل میں پاکستان کو خطے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مرکز کے طور پر اجاگر کر سکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …