ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں ہرگزرتےدن کےساتھ نت نئی ایجادات ہورہی ہیں ۔ علامہ اقبال نےایسےہی کسی لمحےمیں یہ شعرکہاہوگا: آنکھ جوکچھ دیکھتی ہےلب پہ آسکتانہیں ، محوحیرت ہوں کہ دنیاکیاسےکیاہوجائےگی۔
حال ہی میں ہالینڈکی ایک کمپنی لائٹ ائیرنےشمسی توانائی سےچلنےوالی دنیاکی پہلی کاربنانےکااعلان کیاہے،اس کارکانام لائٹ ائیرزیرورکھاگیاہے۔ نیدرلینڈمیں حال ہی میں ہونےوالےایک شومیں اس کارکی نمائش بھی کی گئی ۔ کمپنی کےمطابق یہ کارپروڈکشن کیلئےتیارہے۔
اس گاڑی کی رینج 388میل یعنی 625کلومیٹرہےجس میں سے44میل یا71کلومیٹرصرف شمسی توانائی سےحاصل کی گئی ہے۔
ایک رپورٹ کےمطابق گاڑی کی چھت ، ڈگی اورہوڈمیں سولرپینلزفٹ کئےجائیں گےجوکہ گاڑی کی بیٹری کوچارج کریں گے۔
کمپنی نےدعویٰ کیاہےکہ گرم ممالک میں اس کارکےمالک بہت فائدےمیں رہیں گےکیوں کہ وہاں روزانہ بائیس میل سےکم سفرکرنےوالوں کوسات مہینےسےپہلےگاڑی کوچارج کرنےکی ضرورت نہیں پڑےگی ۔
البتہ وہ ممالک جوٹھنڈےہیں یاجہاں زیادہ تربادل چھائےرہتےہیں وہاں اس گاڑی کوہردومہینےبعدچارج کرناپڑےگا۔
اس گاڑی میں 60کلوواٹ آورکی بیٹری نصب ہوگی جس میں چارالیکٹرک موٹرزلگی ہونگی جو174ہارس پاورپیداکرینگی جس سےگاڑی صفرسے100کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارصرف 10سیکنڈمیں حاصل کرلےگی۔ اس گاڑی کی ٹاپ سپیڈہے160کلومیٹرفی گھنٹہ۔
گھرمیں لگےہوئےایک عام سوئچ سےبھی چارج کریں تولائٹ ائیرزیرو32کلومیٹرفی گھنٹہ کی رینج کےحساب سےاپنی بیٹری کوچارج کرسکتی ہے۔
یادرہےکہ لائیٹ ائیراس قسم کی کاربنانےوالی دنیاکی اکلوتی کمپنی نہیں۔ کیلی فورنیاکی کمپنی ایپٹیرابھی اس سےملتےجلتےمنصوبےپرکام کررہی ہے۔ جرمن سٹارٹ اپ سونوموٹرزبھی سولرپاورڈ الیکٹرک کاربنانےپرکام کررہی ہے۔ مرسیڈیزبینزوژن ای کیوایکس ایکس کونسپیٹ کارمیں بھی سولرروف کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
اسی طرح ہونڈائی نےاپنی ایٹتھ جنریشن سوناٹامیں سولرپینل روف لگایاہےاورٹویوٹانےاپنی حال ہی میں ریلیزہونےوالی بی زیڈفورایکس الیکٹرک ایس یووی میں آپشنل سولرروف لگانےکاوعدہ کیاہے۔
کمپنی کےمطابق لائیٹ ائیرزیروکوبنانےسےپہلےانجینئرنگ ٹیم نے6سال تک دن رات تحقیق کی۔