Home / چینی ایپ نےامریکی کمپنیوں کی کمرتوڑدی

چینی ایپ نےامریکی کمپنیوں کی کمرتوڑدی

chinese app dent european companies

ویب ڈیسک ۔۔ مصنوعی ذہانت کی چینی ایپلی کیشن’ڈیپ سِیک‘نے بڑی امریکی کمپنیوں کی کمرتوڑکررکھ دی۔ امریکی کمپنیوں کوایک کھرب ڈالر کا نقصان ۔ ڈیپ سیک امریکہ، برطانیہ اور چین میں ایپل کے ایپ اسٹورپرچیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑکرٹاپ ٹرینڈ کرنے والی مفت ایپلیکیشن بن چکی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، ڈیپ سِیک اور چیٹ جی پی ٹی کی کارکردگی میں واضح مماثلت ہے، لیکن ڈیپ سِیک چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں کم وسائل استعمال کرتا ہے، جس کے باعث اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ اس کارکردگی کی بدولت امریکی کمپنیوں، خصوصاً مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والی کمپنیوں پر سرمایہ کاروں کےاعتمادکوبڑادھچکاپہنچا۔

فیکٹری ورکرزمیں ٹک ٹاک کی مقبولیت کی وجہ کیا؟

ڈیپ سِیک کی مقبولیت کے بعد گزشتہ دنوں مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کے لیے کمپیوٹر چپس تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی اینویڈیا کے شیئرز کی قیمت میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 600 ارب ڈالر تک کم ہوگئی۔ اسی طرح گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو 100 ارب ڈالرز اور مائیکروسافٹ کو 7 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔

امریکی جریدےبلومبرگ نےاینویڈیا کو ہونے والا نقصان امریکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا نقصان قرار دےدیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیپ سِیک کو امریکی صنعتوں کے لیےخطرہ قراردےدیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین اور اس کی کمپنیوں کے بارے میں پڑھ رہے ہیں، خاص طور پر اس کمپنی کے بارے میں جس نے مصنوعی ذہانت کے لیے تیز اور کم خرچ طریقہ ایجاد کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کیونکہ اس کے ذریعے زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اور وہ اسے ایک مثبت قدم سمجھتے ہیں جو ایک اثاثہ ثابت ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …