Home / پی آئی اےکی نجکاری سےمتعلق اچھی خبر

پی آئی اےکی نجکاری سےمتعلق اچھی خبر

Good news for PIA privatization

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کوپرائیویٹائزکرنےکی پہلی کوشش میں ناکامی کےبعداسےبیچنےکی کوششیں زیادہ بہترطریقےسےجاری ہیں ۔وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کہتےہیں قومی ائیرلائن کوواجب الاداقرضوں کےبغیرنجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔  ائیرلائن کے نقصانات کو ہولڈنگ کمپنی کو منتقل  کردیاجائےگا۔

علیم خان کےمطابق  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پی آئی اے کے خریداروں سے متعلق دو اہم معاملات پر اتفاق کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ نئے طیارے خریدنے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا، جس کا آئی ایم ایف کی رضامندی کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نےکہانئی شرائط کے مطابق، پی آئی اے کی تمام واجب الادا رقم ختم کر دی جائے گی، اور ان اصلاحات کے بعد نجکاری سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش اور منافع بخش ہو گی ۔

بڑےپاکستانی گروپ نےپی آئی اےکیلئےبولی لگادی

پی آئی اےکی نجکاری کیلئےواحدبولی مسترد

عبد العلیم خان نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں رکاوٹ بننے والے مختلف مسائل حل ہو گئے ہیں۔ دیگر کام اور حل طلب اقدامات بھی جلد مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس ادارے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی بہت خوش آئند قدم ہے اور یہ پی آئی اے کے ذریعے سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بہترین سہولت  ثابت ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …