Home / ڈیجیٹل ٹریڈاورای کامرس سےمتعلق خوشخبری

ڈیجیٹل ٹریڈاورای کامرس سےمتعلق خوشخبری

digital trade and e commerce in Pakistan

July 12, 2025 | Web Desk

پاکستان میں ڈیجیٹل تجارت اور ای کامرس کے شعبے کو تیز رفتاری سے فروغ دینے کیلئےخصوصی پلیٹ فارم کا آغاز۔ مقصد علاقائی سطح پرکاروباری روابط کو ڈیجیٹل کوریڈورز کےذریعے مستحکم بنانا ہے۔

یہ اہم اقدام GLOBE پاکستان سمٹ کے افتتاح کے موقع پر متعارف کروایا گیا، جس کا انعقاد وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت، رانا احسان افضل خان نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے اشتراک سے کیا۔

یہ سمٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا باضابطہ فورم ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینا اور علاقائی انضمام کو مضبوط بنانا ہے۔

پاکستان میں آن لائن کاروبار پرنیا ٹیکس نظام

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تجارت، جواد پال نےحکومت کی جانب سےمحفوظ اورعالمی سطح سے منسلک ڈیجیٹل تجارتی ماحول کے قیام کےعزم کا اعادہ کیا۔ اُن کا کہنا تھاحکومت مقامی کاروباروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دینےکیلئےای کامرس پلیٹ فارمز اورڈیجیٹل ذرائع کو مؤثرطورپرفروغ دے رہی ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اقتصادی سفارت کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خطے میں تجارتی روابط بڑھانے کے لیے ہمیں ڈیجیٹل ٹولز کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ سرحد پار تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …