Home / پاکستان میں سولرپینلزکی قیمتوں میں کمی

پاکستان میں سولرپینلزکی قیمتوں میں کمی

solar panels' prices reduce in Pakistan

July 22, 2025 | Web Desk

پاکستان میں سولر انرجی کااستعمال بڑھانےکیلئےحکومت کاسولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کافیصلہ۔

گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیو ایشن نے سولر پینلز کی درآمدی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ نئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 2012/2025 کے مطابق، سولرپینلزکی قیمت فی واٹ صرف 0.08 امریکی ڈالر مقررکی گئی ہے،جو کہ پچھلی غیرحقیقی اورمہنگی شرحوں کےمقابلے میں کافی کم ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان سولر ایسوسی ایشن (PSA) اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل کاوشوں کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے خبردار کیا تھا کہ پرانی ویلیوایشن پالیسیز انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہیں۔ کئی درآمد کنندگان بینکوں اور کسٹمز حکام کے درمیان پھنس گئے تھے، جہاں بینک پرانی قیمتوں سے ہٹ کر انوائسز کو قبول کرنے سے انکار کر رہے تھے، جبکہ کسٹمز پرانی اور غیر حقیقی ریٹ سے چمٹا ہوا تھا۔

واضح رہےکہ عالمی سطح پر سولر پینلز کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، جس کے پیش نظر ماہرین نے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی بڑے درآمد کنندگان اس عمل کے دوران ملک سے باہر تھے، کیونکہ وہ چین میں منعقدہ ایک دو ماہ طویل سولر میگا ایکسپو میں شریک تھے۔

کسٹمز حکام نے ویلیوایشن کے لیے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 کے تحت مختلف طریقوں کو آزمایا۔ روایتی “Transaction Value Method” کو ناکافی دستاویزات کی بنیاد پر رد کر دیا گیا، جبکہ “Identical Goods” کی معلومات بھی مطلوبہ معیار پر پوری نہ اتریں۔

آخرکار، Similar Goods Method کے تحت گزشتہ 90 دن کی کلیئرنس رپورٹس کو چیک کیا گیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ سولر پینلز کی عالمی قیمتیں واقعی کم ہو چکی ہیں۔ اسی بنیاد پر درآمدی ویلیو میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کے20کھرب ڈالرکی معیشت بننےکی پیشگوئی

فیصلے کے ممکنہ اثرات:

  • پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع
  • صارفین کے لیے سستی اور قابلِ رسائی گرین انرجی
  • سولر انڈسٹری کو نئی جان، درآمدات میں اضافہ
  • لوڈشیڈنگ کے شکار علاقوں میں شمسی توانائی کا فروغ

پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی اور بجلی بحران کے تناظر میں یہ اقدام نہ صرف وقت کی ضرورت تھا بلکہ گرین انرجی کے روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت پیش رفت بھی ہے۔ اس اقدام سےامیدہےملک میں سولرکےاستعمال میں اضافہ ہوگااورممکنہ طورپرلوگوں کاواپڈاپرانحصاربھی کم ہوجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …