Home / بلوچستان واقعہ ، نام نہادغیرت کےنام پرجوڑاقتل

بلوچستان واقعہ ، نام نہادغیرت کےنام پرجوڑاقتل

honor killing balochistan

ویب ڈیسک:

بلوچستان میں نام نہادغیرت کےنام پرقتل جوڑےکامقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج ۔۔ پولیس نےمرکزی ملزم سمیت 20افرادکوگرفتارکرلیا۔۔قبائی رہنماسردارشیربازخان کوعدالت نےدو روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی کہتےہیں اندوہناک واقعےمیں ملوث تمام افرادکوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔

کوئٹہ کےقریب ڈیگاری میں غیرت کےنام پرمرداورخاتون کےبےرحمانہ قتل کی ویڈیونےدیکھنےوالوں کوجھنجوڑکررکھ دیا ۔۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کےمطابق،خاتون کو7اورمردکونوگولیاں ماری گئیں ۔ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہے،واقعہ عیدالاضحیٰ سے3روزپہلےپیش آیا۔کوئی مدعی سامنےنہ آنےپرسرکارنےاپنی مدعیت میں دہشت گردی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرایا۔۔

واقعہ سےبےخبربلوچستان حکومت کوقتل کی ویڈیوسامنےآنےپرہوش آیا ۔۔ وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی کہتےہیں ریاست مظلوم کےساتھ کھڑی ہے۔۔تمام ملزمان کوانصاف کاسامناکرناہوگا،کسی کومعاف نہیں کیاجائےگا۔قتل ہونےوالےجوڑےمیں ازداجی رشتہ نہیں تھا،دونوں پہلےسےشادی شدہ اوربال بچوں والےتھے۔اس قسم کےبےرحمانہ واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔قاتلوں سےکوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔۔

انسداددہشت گردی عدالت کوئٹہ نےمرکزی ملزم شیربازخان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نےواقعہ کانوٹس لےکر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔۔۔

لڑکی بن کرغیراخلاقی ویڈیوزبنانےوالالڑکاگرفتار

وزیراعظم کاوزیراعلیٰ بلوچستان سےرابطہ

وزیراعظم شہبازشریف کابلوچستان میں خاتون اورمردکےبےرحمانہ قتل پروزیراعلیٰ سرفرازبگٹی سےرابطہ ۔۔ افسوسناک واقعےکی شدیدمذمت ۔۔ کہاذمہ دارافرادکوسخت سےسخت سزاملنی چاہیے۔

مریم نوازکااظہارافسوس

بلوچستان میں جوڑےکےبےرحمانہ قتل پرافسوس کااظہارکرتےہوئےوزیراعلیٰ بلوچستان مریم نوازنےکہاویڈیودیکھ کردل بہت دکھی ہوا ۔ لرزہ خیزواقعےنےہرحساس دل کوجھنجوڑکررکھ دیا۔ یہ ظلم ناقابل معافی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …