ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے حالیہ دورے میں ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی اور تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری میچ میں بھی گرین شرٹس کو 43 رنز سے شکست ہوئی، یوں سیریز میں پاکستان مکمل طور پر ناکام رہا۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ پاکستانی باؤلرز نہ صرف لائن اور لینتھ پر قابو کھو بیٹھے بلکہ کیوی بلے بازوں کو کھل کر …
مزید پڑھیں »پاکستان جلدایسوسی ایٹ ممبربننےوالاہے
ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل ناکامیوں پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے شدید خدشات اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شائقین نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچز اور پھر مسلسل دو ون ڈے میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ سیریز میں ناقص کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے …
مزید پڑھیں »باسط علی نےکسےجوتےمارنےکی بات کی؟
ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ باسط علی نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ نیوزی لینڈ کی شاندار بیٹنگپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 344 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے باوجود، مارک چیپمین اور ڈیرل مچل کی شاندار 199 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ بدل دیا۔ چیپمین نے 132 رنز (13 چوکے، 6 چھکے) کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ مچل نے …
مزید پڑھیں »شین وارن کی موت سےمتعلق سنسنی خیزانکشاف
ویب ڈیسک: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے آسٹریلیا کے معروف لیگ اسپنر شین وارن کی موت سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ اخبار کے مطابق، ایک سینئر تھائی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی بلکہ انہوں نے ممکنہ طور پر موت سے قبل ممنوعہ دوااستعمال کی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق، اس دوا کی شیشی کو "اوپر کے حکم” پر شین وارن کے کمرے سے غائب کردیا گیا اور رپورٹ میں بھی اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے …
مزید پڑھیں »ایک اورمنفی ریکارڈپاکستانی بولرزکےنام
ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بولرز نے غیر ضروری رنز دے کر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ذرائع کے مطابق قومی بولرز نے مجموعی طور پر 43 ایکسٹرا رنز دیے، جن میں 21 وائیڈ، 2 نو بالز، 7 بائی اور 13 لیگ بائی شامل تھے۔ یہ کسی ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے دیے گئے تیسرے سب سے زیادہ اضافی رنز ہیں۔ پاکستان کا ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنا تھا، جب …
مزید پڑھیں »پاکستانی کرکٹرکابیٹاپاکستان کےخلاف کھیلےگا
ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں آل راؤنڈر محمد ارسلان عباس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ارسلان، پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔ اظہر عباس، جو اس وقت نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں، نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ بیٹے کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ …
مزید پڑھیں »حسن نوازکےوالدین کیوں اس کامیچ نہیں دیکھتے؟
ویب ڈیسک: پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹر حسن نواز کی شاندار کارکردگی پر ان کے والدین نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ حسن نواز کے والد نے کہا کہ بیٹے نے کم وسائل کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور لیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنا سفر شروع کر کے آج یہ مقام حاصل کیا۔ بیٹے کی شاندار کارکردگی پر ہم بہت خوش ہیں اور اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ حسن نواز کی والدہ نے بھی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں …
مزید پڑھیں »حارث روف کےہاں خوشی آگئی
ویب ڈیسک: پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنہ مسعود ملک کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ۔ یہ خبر ان کے ساتھی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی، تاہم حارث رؤف کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ شاداب خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، "حارث رؤف اور ان کے اہل خانہ کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد! اللہ تعالیٰ ننھے مہمان اور خاندان کو صحت، خوشیوں اور برکتوں سے نوازے۔” اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بھی انسٹاگرام پر …
مزید پڑھیں »سلمان آغاکی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی: احمدشہزاد
ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑی اورموجودہ تجزیہ کاراحمد شہزاد نےدورہ نیوزی لینڈکیلئےٹیم سلیکشن کوہدف تنقیدبناتےہوئے کہا ہے کہ سلمان علی آغاکی ٹی20 کرکٹ میں مشکل سے جگہ بنتی ہےلیکن اسےٹیم کاکپتان بنادیا گیا۔ لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر اور راشد لطیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے دورہ نیوزی لینڈ کےلیے ٹیم سلیکشن کو آڑے ہاتھوں لیااورکہاآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم ہاری اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہمارا مائنڈسیٹ بن گیا ہے کچھ کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہی نہیں۔ راشد لطیف کا کہنا تھابھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل …
مزید پڑھیں »نیوزی لینڈچیمپئنزٹرافی کےفائنل میں
ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار پھر ‘چوکرز’ کا داغ مٹانے میں ناکام رہی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کھا بیٹھی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں بلے …
مزید پڑھیں »