Home / شعیب ملک ٹیم میں کیوں نہیں؟چیف سلیکٹرنےوجہ بتادی

شعیب ملک ٹیم میں کیوں نہیں؟چیف سلیکٹرنےوجہ بتادی

Shoaib Malik In Cricket team

ویب ڈیسک ۔۔ سابقہ کرکٹرزکی پرزورفرمائش کےباوجودآل راونڈرشعیب ملک کوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اورانگلینڈکےخلاف ہوم سیریزکیلئےقومی ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیاگیا۔

چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم محمد وسیم نےپاکستان کرکٹ ٹیم میں آل راؤنڈر شعیب ملک کو شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔

محمد وسیم سے شعیب ملک کو سکواڈ میں شامل نہ کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبعد ہی شروع ہوگئی تھیں۔

محمد وسیم کےمطابق اس عرصے میں جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آرہے، یہ واضح پیغام ہے کہ وہ اُن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نہیں کھیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹریک پر تھے کہ جو لڑکے ہم نے تیار کیے تھے اور جو ابھی تک ہمارے ساتھ چلتے ہوئے آرہے ہیں اور انہوں نے ہمیں میچز بھی جتوائے ہیں، ان ہی پر ہمارا اعتماد تھا۔ہمارے ذہن میں اس طرح کی سوچ نہیں تھی کہ ہم آخری منٹ میں کسی کو اس طرح ٹیم میں لے آئیں۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …