Home / پی ٹی آئی کی بقاایم کیوایم ماڈل میں ہے،طلال

پی ٹی آئی کی بقاایم کیوایم ماڈل میں ہے،طلال

talal ch on PTI

Wednesday, 10 December 2025 | Web Desk

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کہتےہیں تحریک انصاف والے اب بھی کسی غلط فہمی میں ہیں، لیکن انہیں پتاہوناچاہیےکہ اب ان کی بقاء بانی ایم کیوایم والےماڈل میں ہی ممکن ہے۔

آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتےہوئے طلال چوہدری کاکہناتھابانی پی ٹی آئی عمران خان بانی ایم کیوایم کےمقام سےبھی آگےجاچکے ہیں۔

طلال چودھری نے دعویٰ کیاکہ تحریک انصاف کےاراکین اپنے بانی کی سیاست سے تنگ اور مجبورہوچکے ہیں اور بند کمروں میں کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ نہیں چلاجا سکتا۔ پارٹی کےاندرسے ہی لوگ ان سےالگ ہوجائیں گے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے پی ٹی آئی سیاسی عمل کا حصہ بنے لیکن عمران خان ایسا نہیں چاہتے ، سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں۔

پاکستان نےواشنگٹن میں اہم مقام حاصل کرلیا

طلال چودھری نےکہااگر کوئی سیاسی جماعت سیاسی طریقے کے بجائے کسی اور طریقے سے چل رہی ہو تو پھرریاست اپنی رٹ کویقینی بنائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …