Home / رضوان کےمشورےسےکپتانی قبول کی، شاہین آفریدی

رضوان کےمشورےسےکپتانی قبول کی، شاہین آفریدی

Shaheen Afridi Press talk

Tuesday, 11 November 2025 | Web Desk

پاکستان ون ڈے ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی کہتےہیں محمد رضوان نےخود کپتانی سےہٹنےکافیصلہ کیا،رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ رضوان کے ساتھ مشورے کے بعد ہی میں نے کپتانی قبول کی۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے پہلےراولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہین آفریدی نےکہا میں جب پہلی بارکپتان بناتو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سےرابطہ ہوا، مجھے کپتانی سےکیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔ بیٹنگ فیلڈنگ بولنگ تینوں ڈپارٹمنٹس پرفوکس کیاہواہے، ذمہ داری تمام کھلاڑیوں کو لینی پڑے گی۔ ذمہ داری لیناصرف رضوان، بابر، فخر، صائم، شاہین کا ہی کام نہیں۔

شاہین آفریدی نےکہاجس سے مشورہ لینا ہوتا ہے ضرور لیتا ہوں، ایسا نہیں کہ صرف سابق کپتانوں سے ہی مشورہ لیتا ہوں، رضوان 2023سے اب تک سب سے زیادہ ون ڈے فارمیٹ میں رنز کر رہے ہیں، جو کھلاڑی فارم میں نہیں اس کو سپورٹ کرنےکی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط کرنا ہے، کپتان کو سلیکشن میں شامل ہونا چاہیے، سیلیکشن کمیٹی 15 کا اسکواڈ بناتی ہے لیکن کپتان کی رائے ضروری ہے۔

میرےدفترآوٹرافی لےجاو، محسن نقوی

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی۔

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Pak India T20 world cup match

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نےپاکستان کو61رنزسےہرادیا

Monday, 16 February 2026 | Web Desk آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کےگروپ میچ میں …