Home / ناومی اوساکا ۔۔ ہم تمہارےساتھ ہیں

ناومی اوساکا ۔۔ ہم تمہارےساتھ ہیں

Naomi Osaka teniss player japan

لاہور:(ویب ڈیسک) جاپانی ٹینس سٹارناومی اوساکاکی فرنچ اوپن سےدستبرداری کےاعلان کےبعدجاپانی عوام کی اکثریت کاناومی اوساکاسےیکجہتی کااظہار۔

چارمرتبہ گرینڈسلام کاٹائٹل جیتنےوالی ناومی اوساکاکوجاپان میں بےحدپسندکیاجاتاہےاورلوگ بڑےشوق سےان کےمیچزدیکھتےہیں ۔

یادرہےکہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےدوران اوساکانےمیڈیاسےبات کرنےسےانکارکردیاتھاجس پرانتظامیہ نےان پرپندرہ ہزارڈالرجرمانہ کردیاتھا۔ اس کےعلاوہ یورپی میڈیانےبھی ان پرکڑی تنقیدکرناشروع کردی تھی ۔

ان حالات میں ناومی اوساکاڈپریشن کاشکارہوگئیں اورانہوں نےازخودفرنچ اوپن سےدستبرداری کااعلان کردیا۔ اوساکاکاکہناہےکہ فرنچ اوپن سےدستبرداری کےاعلان کےبعدانہیں سخت ڈپریشن سےگزرناپڑااوروہ چندروزکورٹ سےدوررہ کرذہنی سکون چاہتی ہیں ۔

رونالڈوکاروایتی عرب ڈانس

ناومی اوساکاکےاعلان کےبعدجاپانی عوام کی اکثریت نےان سےیکجہتی کااظہارکرتےہوئےانہیں مکمل انجوائےکرنےاورمزےسےچھٹیاں گزارنےکامشورہ دیاہے۔

امریکی ٹینس سٹارسریناولیمزکاکہناہےوہ ناومی اوساکاکی ذہنی حالت کااندازہ لگاسکتی ہیں کیونکہ انہیں بھی اپنےکیرئیرمیں ان حالات سےگزرناپڑاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …