Home / افغانستان کی انگلینڈکوورلڈکپ میں اپ سیٹ شکست

افغانستان کی انگلینڈکوورلڈکپ میں اپ سیٹ شکست

Afghanistan beat England in W

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے13 ویں میچ میں بڑااپ سیٹ ۔۔ افغانستان نے انگلینڈ کو69 رنز سے شکست دے کردیگرٹیموں کیلئےخطرےکااعلان کردیا۔۔ 285رنر کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اکتالیسویں اوورمیں 215 رنز بناکرپویلین سدھارگئی۔۔

انگلینڈنے35ویں اوورمیں169رنزبنائےاوراس کے8 کھلاڑی اپنی وکٹیں گنواچکےتھے۔انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جونی بیرسٹو تھے جو صرف 2 رنز بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کےبعددوسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جوئےروٹ تھےجو11رنزبناکر مجیب الرحمان کواپنی وکٹ دےبیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی ڈیوڈ میلان تھےجنہوں نےاسکوربورڈپر32رنزجوڑے،وہ محمدنبی کاشکاربنے۔انگلش ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جوزبٹلر تھےجنہوں نے9 رنز بناکرپویلین کی راہ لی۔ انہیں نوین الحق نےپویلین کی راہ دکھائی۔پانچویں نمبر پر لیونگ سٹون آئےلیکن 10 رنز بنانےکےبعدانہیں بھی پویلین میں بیٹھےاپنےساتھیوں کی یادستانےلگی اورانہیں راشد خان کووکٹ دیکرپویلین کاراستہ لیا۔چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی سیم کرن تھے جو 10 بناکربس کرگئے،انہیں محمدنبی نےآوٹ کیا۔ساتویں نمبر پر کرس ووکس آؤٹ ہوئے، 9 کے انفرادی اسکور پران کی وکٹیں مجیب الرحمان نےاڑائیں۔ہیری بروک 66 رنز کی قیمتی اننگزکھیلی لیکن پھرانہیں بھی مجیب الرحمان نےپویلین بھیج دیا۔ عادل رشیدنے20اورمارک ووڈ نے18رنزسکورکیےدونوں کی وکٹ راشد خان نےلی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔افغانستان نے اوپنرز نےسمجھداری کامظاہرہ کرتےہوئے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور سکور میں اضافہ کرتےگئے، افغانستان کی پہلی وکٹ 114رنز پر گری جب ابراہیم زدران 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افغانستان کی دوسرے وکٹ 122رنز پر گری جب رحمت شاہ 3رنز بنا کر پویلین لوٹے، افغانستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز تھے جنہوں نے 80رنز بنائے۔ افغان ٹیم کی چوتھی وکٹ 152رنزپرگری جب عظمت اللہ عمرزئی 19بناکر لیونگ اسٹون کی گیند پرچلتےبنے۔پانچویں وکٹ 174رنز پر گری ،حشمت اللہ شاہد ی 14رنز بناکر جوئے روٹ کی گیندپر آؤٹ ہوئے۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نبی تھے جو9رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسی طرح ساتویں وکٹ راشد خان کی گری، جنہوں نے 23رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی چیک کریں

Babar Azam lose captaincly

بابراعظم سےکپتانی چھن گئی ۔۔۔

ویب ڈیسک ۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں خراب کارکردگی کےبعدبابر اعظم کی …