مصدقہ کیسز
() 0
اموات
() 0
صحتیاب مریض
0
فعال کیسز
0
Last updated: اکتوبر 6, 2022 - 6:31 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / لاہورقلندرز204رنزبناکربھی ہارگئے

لاہورقلندرز204رنزبناکربھی ہارگئے

Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ میں مسلسل ہارسےدوچارکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کولاہورقلندرزنےجیت کاتحفہ تھمادیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوحال ہی میں جوائن کرنےوالےجیسن روئےنےچوکوں اورچھکوں کی برسات کرکےمخالف ٹیم کورلادیا۔ میچ کےبہترین کھلاڑی قرارپائے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں لاہورقلندرزاورپاکستان سپرلیگ کےدرمیان ہونےوالامیچ کراچی کاآخری میچ تھا۔ اگلامرحلہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائےگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکپتان سرفرازاحمدنےٹاس جیت کرقلندرزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی تواوپنرفخرزمان اورعبداللہ شفیق نےاپنی ٹیم کو61رنزکااچھاآغازفراہم کیا۔ عبد اللہ شفیق 32 رنز بنا کر آوٹ ہوئےجبکہ کامران غلام نے19 اور محمد حفیظ 8 رنزبنانےپرہی اکتفاکیا۔ ہیری بروک نے 17 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ڈیوڈویزے22 رنزبنا کرناٹ آوٹ رہے۔اورلاہورکا ٹوٹل 204 تک پہنچاکرحریف ٹریف کوٹف ٹاسک دےدیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیلئےبظاہرانتہائی مشکل دکھائی دینےوالا205رنزکاہدف جیسن روئےکی دبنگ اینٹری نےآسان بنادیا۔ روئےنےقلندرزکےبولرزپروہ لاٹھی چارج کیاکہ بےچارےروتےہی رہ گئےاور11چوکوں اور8چھکوں کی مددسے116رنزبناکرجیسن روئےنےاپنی ٹیم کوہدف کےقریب لاکھڑاکیا۔

جیمز ونس نےروئےکابھر پور ساتھ دیتےہوئے49 رنزبنائے۔محمد نواز نے 12 گیندوں پر 25 رنز بنا کر 205 رنز کا ہدف 3 گیندیں پہلےہی حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےیہ کامیابی 7وکٹوں سےاپنےنام کی ۔ ایونٹ میں یہ ان کی دوسری فتح تھی ۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …