Home / ملتان سلطانزکوفروخت کرنےکافیصلہ

ملتان سلطانزکوفروخت کرنےکافیصلہ

Sunday, 11 January 2025 | Web Desk

پاکستان سپرلیگ کی ٹیم ملتان سلطانزکوبھی جلدنیلام کردیاجائےگا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈنےفیصلہ کرلیا۔

یادرہےکہ اس سےپہلےپی سی بی نےاعلان کیاتھاکہ پی ایس ایل 11میں ملتان سلطانزکےمعاملات بورڈخوددیکھےگالیکن فیصلہ ہواہےکہ اس ٹیم کوفروخت کردیاجائےگا۔

ذرائع کےمطابق، پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی بہترین آکشن کےبعد اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ پی سی بی کےخیال میں ملتان سلطانز کو فروخت کرنے کا اس سے اچھا وقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق 2 فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کو لینے میں خواہشمندبھی سامنے آئے ہیں، جس کے بعد پی سی بی نےاپنےپہلےوالےفیصلےپرنظرثانی کی ۔

پی ایس ایل کی سب سےمہنگی ٹیم کاخریدارکون؟

واضح رہے حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اس بار پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pak India T20 world cup match

ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نےپاکستان کو61رنزسےہرادیا

Monday, 16 February 2026 | Web Desk آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کےگروپ میچ میں …