Home / ایشیاکپ: پاکستانی اسکواڈمیں ایک اضافہ

ایشیاکپ: پاکستانی اسکواڈمیں ایک اضافہ

Asia Cup Pakistani squad

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےایشیا کپ 2023 کے لیے اپنےاسکواڈ میں ایک اضافہ کیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے بازسعود شکیل کو17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔ دائیں ہاتھ کےبلےبازطیب طاہربطورٹریولنگ ریزرو ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

پاکستانی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث (وکٹ)، محمد نواز، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسامہ میر۔ ٹریولنگ ریزرو: طیب طاہر

بابر اعظم الیون 27 اگست بروز اتوار ملتان پہنچے گا اور اگلے روز آرام کریں گے۔ بابر، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور جائیں گے اور پیر کی شام کو ٹیم میں شامل ہوں گے۔

کھلاڑی 29 اگست بروز منگل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16:30 سے 19:30 تک ٹریننگ کریں گے۔ سیشن کے آغاز سے قبل پاکستانی کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس کریں گے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ 30 اگست کو ملتان میں نیپال سے ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …