ویب ڈیسک ۔۔ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نےچئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیزراجہ کےپاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کی کیٹگریزکےحوالےسےبیان پرانہیں تنقیدکانشانہ بنایاہے۔
ایک بیان میں کامران اکمل نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کھلاڑیوں کی کیٹیگری تبدیلی پر تبصرہ مناسب نہیں ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ کرکٹر کی حیثیت سے مجھے ابھی کھیلنا ہے، فٹ رہا اور پرفارمنس دی تو 10 سال بھی کھیل سکتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7 سال سے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کھیلنےوالےکھلاڑی کو کیٹیگری تبدیل کرنے کی وجہ بتانا مناسب نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے اور اپنی لیگ کے لیے کھیل رہے ہیں، پرفارم کیا ہے تو فرنچائز نے کھلایا ہے، دوسروں کی طرح ان آؤٹ ہو کر نہیں کھیلا۔
کامران اکمل نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں نے محنت اور جذبےسےملک کیلئےبڑی خدمات دی ہیں، ان کے ساتھ یہ برتاؤ اور چیئرمین کا تبصرہ مناسب نہیں ہے۔
وکٹ کیپر بلےباز کا کہنا تھا کہ پیسوں کی اتنی اہمیت نہیں ہے، لیکن جو کیٹیگری دی گئی وہ میری بنتی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبرداری کااعلان کرچکےہیں۔