Home / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022: پاک بھارت ٹاکرےکااعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022: پاک بھارت ٹاکرےکااعلان

ICC Men's T20 World Cup 2022

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ میچز16 اکتوبر سے13 نومبرتک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلےجائیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ سری لنکااورنمیبیا کےدرمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن میں ہوگا، میگا ایونٹ میں 16ٹیموں کے درمیان 45 میچ کھیلےجائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ سے پاکستان کے گروپ کا حصہ بنیں گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 نومبر کو مد مقابل ہوں گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کاٹاکرا6 نومبر کوہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

T20 World Cup 2026: Pak vs India

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ …