Home / بابراعظم اوررضوان کوواپس لاو،شائقین کرکٹ

بابراعظم اوررضوان کوواپس لاو،شائقین کرکٹ

Pak India match in Asia Cup 2025

Monday, 22 September 2025 | Web Desk

بابراعظم اورمحمدرضوان کوٹیم میں واپس لاو ۔۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر برس پڑے۔ سینئرکھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کامطالبہ کردیا۔۔

ایشیاکپ کےفائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت سے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی پرپاکستانی شائقین کےصبرکاپیمانہ چھلک پڑا۔ کہاگزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ناقص فیصلے پاکستان کو لے ڈوبے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا عمل ہے لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے مستند سینیربیٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے۔ شائقین کرکٹ نےکپتان سلمان علی آغاکی کپتانی پربھی سوال اٹھائےاوران کی تبدیلی کامطالبہ کیا۔

بنگلہ دیش نےپاکستان سےٹی20سیریزچھین لی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا، جس کو انڈین ٹیم نے باآسانی حاصل کرلیا۔

یہ بھی چیک کریں

T20 World Cup 2026: Pak vs India

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ …