Home / پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دفاعی معاہدےکی اہمیت

پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان دفاعی معاہدےکی اہمیت

Pak Saudi Defence Pact

Thursday, 18 September 2025 | Monitoring Desk

پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان ہونےوالےتاریخی دفاعی معاہدےپرملک کےمعروف تجزیہ کاروں کاکیاکہناہے، آپ کیلئےپیش خدمت ہے۔

دفاعی ماہرسیدمحمدعلی

دفاعی ماہرسیدمحمدعلی نےکہایہ معاہدہ موجودہ حالات میں بہت بروقت ہے ۔ اس کی بہت اہم وجہ بھارت کےخلاف پاکستان کی حالیہ فتح
ہے۔ یہ معرکہ حق کی کامیابی کاثمرہے۔ یہ پاکستان کی جنگی فتح کاعالمی اعتراف بھی ہے۔ سعودی عرب سمجھتاہےکہ پاکستان اس کاسب سےمخلص دوست ہے۔ دونوں مشرق وسطیٰ کی سلامتی اورسکیورٹی کویقینی بنانےکیلئےکرداراداکریں گے۔ مسلم دنیاکاسب سےاہم ملک پاکستان پراپنی سلامتی کابھراعتمادکرتاہے۔ یہ دونوں ملک کیلئےانتہائی خوشی کاموقع ہے۔۔

۔۔۔۔۔

شاہزیب خانزادہ

یہ بہت بڑی پیشرفت ہے۔ اعلامیہ میں استعمال ہونےوالےالفاظ بڑی اہمیت کےحامل ہیں ۔ سعودی عرب کےساتھ یہ معاہدہ ہونااوریہ الفاظ کہ ایک ملک کےخلاف جارحیت دونوں کےخلاف جارحیت تصورہوگی ۔ پاکستان توپہلےہی سےایساکہتاآیاہےلیکن سعودی عرب کی طرف سےیہ کہنابڑی اہمیت کاحامل ہے۔۔ خواجہ آصف نےہمارےپروگرام میں بتایاکہ اب بات قطرتک نہیں رکےگی ۔ اب عرب ملکوں میں یہ احساس پایاجاتاہےکہ اسرائیل کی جارحیت کوروکنےکیلئےکوئی حکمت عملی ہونی چاہیے۔ یہ پاکستان اورسعودی عرب دونوں کیلئےاہم ہے۔۔

۔۔۔
حامدمیر

اس معاہدےکوہمیں مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی سچوئشن کےتناظرمیں دیکھناچاہیے۔ امیرقطرنےگریٹراسرائیل کاکھل کرذکرکیا۔۔ اسرائیل گریٹراسرائیل منصوبےکےتحت بہت سےعرب ملکوں کواپنےاندرشامل کرناچاہتاہے۔ یہ عرب ملکوں کی جانب سےایک شروعات ہے ۔ پاکستان اب جنوبی ایشیااورمشرق وسطیٰ میں نئی قوت کےطورپرابھرکرسامنےآیاہے۔ پاکستان بنگلہ دیش اورسری لنکاجیسےملکوں کوبھی بھارت سےتحفظ دےسکتاہے۔ کچھ اوراہم ملک بھی پاکستان کےساتھ ایساہی معاہدہ کرنےمیں دلچسپی رکھتےہیں ۔
یہ بات انتہائی قابل غورہےکہ قطرمیں امریکی فوجی اڈےہیں اوراب قطرکویہ سمجھ آگئی ہےکہ یہ امریکی اڈےاسےاسرائیلی حملوں سےمحفوظ نہیں رکھ سکتے۔ انٹرنیشنل سیاست میں بہت بڑی شفٹ آرہی ہے۔ اب تواسرائیل نےامریکی اتحادیوں پربھی حملےشروع کردئیےہیں ۔۔

قطرکےساتھ چٹان کی طرح کھڑےہیں

پاکستان اورسعودی عرب کادفاعی معاہدہ امریکاکےخلاف نہیں ، امریکاپرعدم اعتمادضرورہے۔
آنےوالےدنوں میں سعودی عرب کی طرف سےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کااعلان متوقع ہے۔ اس سلسلےمیں ایک آئل ریفائنری کامنصوبہ بھی زیرغورہے۔

یہ بھی چیک کریں

faiz hameed testify against Imran Khan

فیض حمیدعمران خان کےخلاف منہ کھولنےوالےہیں

Friday, 12 December 2025 | Web Desk فیض حمیدکوسزاسنائےجانےکےبعد، سینیٹر فیصل واوڈانےایک اوربڑی خبرسنادی ۔ …