Home / چیمپئنزٹرافی کاپاکستان میں ہونایقینی

چیمپئنزٹرافی کاپاکستان میں ہونایقینی

champions trophy in pakistan

ویب ڈیسک — چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کےپاکستان میں منعقدہونےکےامکانات روشن،آئی سی سی وفدکاسکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہار۔

کرس ٹیٹلی کی سربراہی میں پاکستان کادورہ کرنےوالےوفدکی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی سےملاقات ۔ آئی سی سی وفدنےپاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے کراچی، لاہوراورراولپنڈی کےاسٹیڈیمزمیں دستیاب سہولیات پراطمینان کا اظہارکیا۔

چیئرمین پی سی بی نےوفدکوچیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی ۔ کہاجتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے، اس کے مطابق انتظامات کئےجائیں گے۔

محسن نقوی نےبتایااسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سےپہلےمکمل کرلیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ دیگر ضروری امور بھی بر وقت مکمل کئےجائیں گے۔ محسن نقوی نےکہا پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیےپرعزم ہے۔

یہ بھی چیک کریں

T20 World Cup 2026: Pak vs India

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ …