ویب ڈیسک ۔۔ باکسرمحمدوسیم پاکستان باکسنگ فیڈریشن پرپھٹ پڑے۔ سنگین الزامات کی بوچھاڑکردی۔
باکسنگ کی دنیامیں پاکستان کانام دنیامیں روشن کرنےوالےکوئٹہ کےباکسرمحمدوسیم نےباکسنگ فیڈریشن پران سےرشوت لینےکاالزام لگادیا۔ ایک بیان میں محمدوسیم کاکہناتھاکہ فیڈریشن نےاین اوسی کےعوض ان سےمستقبل میں ہونےوالی آمدنی میں سے20فیصدحصہ مانگا۔
محمدوسیم کاکہناتحاکہ گرمیوں میں باکسرز کو گرمی میں پنکھے کے نیچے سلایا جاتا تھا جبکہ لوکل کوچ اے سی میں سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورین کوچ نے کنٹریکٹ سائن کرنے کا کہا اور شرط میں لکھا فیڈریشن کی اجازت درکار ہوگی ۔ پاکستان فیڈریشن کے پاس گیاتو انہوں نے مستقبل میں آنے والی آمدنی میں سے حصہ مانگا۔
محمدوسیم کےمطابق فیڈریشن نے کہا 20 فیصد حصہ دیں تو اجازت ملے گی،مجھے مجبوراً حصہ دینا پڑا۔باکسرمحمد وسیم کے الزامات پر سینئرنائب صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ محمد وسیم کےانکشافات ٹھیک لگتےہیں۔