Home / شاباش سارہ: پاکستان کی پہلی خواجہ سراڈاکٹر

شاباش سارہ: پاکستان کی پہلی خواجہ سراڈاکٹر

Sara Gul, Pakistan first transgender doctor

ویب ڈیسک ۔۔ آپ نےوہ مقولہ توسناہی ہوگاکہ ذرانم ہوتویہ مٹی بڑی زرخیزہےساقی ۔

جی ہاں ۔۔ اگرہم خواجہ سراسارہ گل کی بات کریں توانہوں نےاپنی انتھک محنت سےیہ بات ثابت کرکےدکھادی ہےکہ انسان صدق دل سےکسی مقصدکیلئےمحنت کرےتواللہ تعالیٰ ضرورکامیابی سےنوازتےہیں۔

خواجہ سراسارہ گل نےپاکستان کی تاریخ کی پہلی ڈاکٹربن کرتاریخ رقم کردی ہے۔ سارہ گل نےیہ سنگ میل عبورکرتےہوئے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سےحاصل کی ہے۔ انہوں نےاپنی میڈیکل کی تعلیم جناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کراچی سےحاصل کی ہے۔

سارہ مختلف تنظیموں کی عہدیدار بھی ہیں ۔خواجہ سرا سارہ گل کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے اور میں نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نےکہاکہ وہ اپنی کمیونٹی کی بہتری کیلئےکام کریں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …