Monday, September 1, 2025 | Monitoring Desk
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کاسربراہی چین کےشہرتیانجن میں شروع ہوچکاہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کررہےہیں ۔ اجلاس میں یوں دنیاکےبڑےبڑےملکوں کےسربراہ شریک ہیں لیکن پاکستانی وزیراعظم سب کی توجہ کامرکزبنےرہے۔
ایک موقع پرجب چینی صدرروشی صدرپیوٹن کولےکرسب سربراہان مملکت سےتعارف کروارہےتھے۔ روسی صدرجب وزیراعظم شہبازشریف کےسامنےآئےتوانہوں نےخصوصی طورپررک کروزیراعظم شہبازشریف سےمصافحہ کیا۔ شہبازشریف بھی اپنی جگہ سےآگےبڑھے، ہاتھ ملایااورانہوں نےصدرپیوٹن کےبازوپرتھپکی دی۔
چینی صدرشی جن پنگ نےکانفرنس میں روس کے صدرپیوٹن ، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور تنظیم میں شامل دیگر رہنماوں کو خوش آمدید کہا اور ایس سی او فیملی فوٹو بھی بنوایا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی تیانجن پہنچ گئے، اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا اہم مشن تمام فریقین کےدرمیان اتفاق رائےقائم کرنا، تعاون کی رفتار کو فروغ دینا اور ترقی کی راہ کے لیے ایک نقشہ تیار کرنا ہے۔
ٹرمپ کی ننگی دوڑ، شیطان سےالتجا
چینی صدر نے مہمانوں کو عشائیہ دیا جس کے بعد مہمانوں کے لیے ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا، ایس سی او اجلاس میں پیرکوسربراہان مملکت خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے، عالمی مسائل اجاگر کریں گے، خطے میں تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایس سی او کےکردار کو مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔