Home / ایجنسیوں نےخطرناک منصوبہ بندی کی کال پکڑلی،راناثنااللہ

ایجنسیوں نےخطرناک منصوبہ بندی کی کال پکڑلی،راناثنااللہ

Rana Sanaullah press conference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےرات گئےایک ہنگامی نیوزکانفرنس کرتےہوئےانکشاف کیاایجنسیوں نےحکومت اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کےخلاف گھناونی منصوبہ کی ایک آڈیوگفتگوانٹرسیپٹ کی ہےجس پرہفتےاوراتوارکی درمیانی رات عمل ہونا تھا۔

رانا ثنا اللہ نےبتایاکہ ٹیلی فونک گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اوراسی گفتگومیں دوسراپلان یہ تھا کہ کسی خاتون کے ریپ کاڈرامہ کیاجائےتاکہ بعدمیں اس کاالزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگاکرملک کوبیرونی دنیامیں بدنام کیاجاسکے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ منصوبہ بنایا گیاکہ پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو۔ راناثنااللہ نےکہاک اس گھٹیامنصوبہ بندی کےپیچھے عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرناتھالیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …