Home / عمران کولانےوالےخودانجام کوپہنچیں گے؛ راناثنااللہ

عمران کولانےوالےخودانجام کوپہنچیں گے؛ راناثنااللہ

Rana Sanaullah criticize Imran Khan

Friday, 28 November 2025 | Web Desk

وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثنااللہ کہتےہیں عمرانی دورکی تباہی کے ذمہ دار خود انجام کو پہنچیں گے، ہماری ترجیحات ملک سنبھالنا ہے۔

رانا ثنا اللہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاپاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اوروہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدارمیں لائے۔ عمران خان کے4سالہ دورمیں سوائےتباہی کےاورکچھ نہیں ہوا۔ بہت کوششوں کےباوجود وہ 4 سالہ تباہی ختم نہیں ہورہی، اس ساری تباہی کی ذمہ دار اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ ہے۔ جنرل فیض حمید کا ٹرائل چل رہا ہے، یہ سارے چہرے خود ہی اپنےانجام کوپہنچیں گے۔۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں،کرپشن کا کسی کے پاس ثبوت ہو تو سامنے لائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت براہ راست پاکستان پریلغارکی ہمت نہیں رکھتا،وہ اپنا آپریشن سندور افغانستان کے ذریعے چلارہا ہے،ہم افغانستان کے اوپر کوئی جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا بانی پی ٹی آئی سےمتعلق بےبنیاد خبریں چلا رہا ہے،عمران خان بالکل صحت مند ہیں،ایکسرسائز بھی کررہےہیں،جیل میں بانی پی ٹی آئی کومکمل سہولیات دی جا رہی ہیں، ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں۔

اب جڑےگاپاکستان دنیاکےساتھ

ان کا کہنا تھاجیل میں بیٹھ کرکوئی قیدی اسلام آباد پر چڑھائی کے منصوبے بنائے تو ملاقاتیں کیسے کروائیں،اس کی دو تین مثالیں پہلے بھی موجود ہیں، اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہےکہ جیل میں بیٹھ کر ملک کے خلاف تحریک چلائی جائے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …