Home / روس سےسستاپٹرول،ڈیزل ملنےکاامکان

روس سےسستاپٹرول،ڈیزل ملنےکاامکان

Pakistan import petrol from russia

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےمہنگی پٹرولیم مصنوعات کامسئلہ حل کرنےکیلئے روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔روس سے خام تیل کی خریداری کےحوالےسےمعاملات کومارچ میں حتمی شکل دی جائےگی ۔

پاکستان کےروس سےتیل کےمعاملات پاکستان کےدورےپرآئےہوئےروسی وفدسےبات چیت کےدوران طےہوئے۔ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کےدرمیان دوروزہ مذاکرات کےبعددونوں ملکوں کےدرمیان تین معاہدے طے پا گئے ہیں۔

روس اور پاکستان کےدرمیان بین الحکومتی کمیشن کےمذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا کہ ہم مارچ میں روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنا شروع کردیں گے۔ تاہم انہوں نےواضح کیاکہ فی الحال پاکستان کو دینے کے لیے روس کے پاس ایل این جی نہیں ہے۔

مصدق ملک کامزیدکہناتھاکہ پاکستان روس سےاپنی مجموعی ضرورت کا 35فیصد خام تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …