Home / مہنگائی کاجن دنیابھرمیں بےقابو

مہنگائی کاجن دنیابھرمیں بےقابو

inflation worldwide

ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کا جن عالمی قوتوں اورمعاشی طورپرمضبوط ممالک کےبھی ناک میں دم کرنےلگا۔

عالمی میڈیاکےمطابق جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاہےاورروزمرہ استعمال کی اشیاکی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔

برطانیہ میں بھی پٹرول اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں عوام کےبس سےباہرہونےلگی ہیں اوراب توحکومت نےبسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں بھی ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیاہے۔

برطانوی عوام ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کے اعلان سےسخت پریشان ہیں اوراس پرمزیدپریشانی کی خبریہ ہےکہ گھروں پر کونسل ٹیکس کی مد میں مزید 9.7 فیصد اضافے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔

امریکاکی بات کریں تووہاں مہنگی کی وجہ روس یوکرین جنگ کوقراردیاجارہاہے۔ اس کےعلاوہ خلیج ممالک کے تیل کی پیداوار میں کمی کوبھی ا کی وجہ قراردیاجارہاہے۔

کچھ اسی سےملتےجلتےحالات جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک کے بھی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہےکہ ایشیا میں سب سے تیزر رفتار ترقی کرنے والی معیشت بنگلا دیش کی حالت بھی پتلی ہےکیونکہ اسے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی نے ہلکان کردیا ہے۔

واضح رہےکہ بنگلا دیش بھی آئی ایم ایف کے پاس قرض کے لیے درخواست دے چکا ہے جس کہ وجہ وہ ڈالرز کی کمی کے باعث ادائیگیوں میں عدم توازن کو بتاتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

world's rich peoples wealth

دنیاکےامیرترین افرادکواربوں کاگھاٹا۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ قارئین ہم لوگ اکثراخبارات میں دنیاکےامیرترین لوگوں کےبارےمیں پڑھتےہیں کہ ان کی …