Friday, 14 November 2025 | Web Desk
آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسزبھی ہوں گے، بطورچیف آف ڈیفنس فورسزآرمی چیف کانیاٹوٹیفکیشن جاری ہوگااورنئےنوٹیفکیشن کےبعدآرمی چیف کی مدت ملازمت دوبارہ سےشروع ہوگی۔
قومی اسمبلی سےپاس ہونےوالےمجوزہ آرمی ایکٹ 2025 کےمطابق، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے، وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے، جس کی مدت ملازمت 3سال ہوگی۔ کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کو 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔
مجوزہ آرمی ایکٹ کےمطابق 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےقومی اسمبلی میں بتایاکہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے،عہدے کی مدت 5 سال ہو گی۔ وزیر اعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کریں گے۔ان کی تقرری کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جب تعیناتی ہو گی۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈبندہونےکافائدہ پاکستان کوہوگا
پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء میں ترامیم اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترامیم کا بل بھی وزیردفاع خواجہ آصف نے ایوان میں پیش کیا اور اسے بھی ارکان اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔