ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےحکومت کےساتھ جاری مذاکرات ختم کرنےکااعلان کردیا۔
میڈیاسےبات کرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نےکہاحکومت نے7روز میں کمیشن بناناتھا لیکن اب تک 9 مئی اور26نومبر پرجوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا،اس لیے مذاکرات ختم کرنےکااعلان کررہے ہیں۔
بیرسٹرگوہرنےکہاہم چاہتےتھے کہ مذاکرات جاری رہیں اور معاملات آگے بڑھیں لیکن شاید سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک برف پگھلنےنہیں دےرہی ۔ افسوس سےکہناپڑتاہےکہ حکومت کی طرف سے آج تک جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےحوالےسےکوئی اعلان نہیں ہوا۔
چِیئرمین پی ٹی آئی نےکہاہم آئین اورقانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،آزاد عدلیہ اور26ویں ترمیم کیخلاف کوشش کریں گے۔
بیرسٹرگوہر کاکہناتھابانی پی ٹی آئی کہہ چکےہیں ہمیں کسی بیرونی امدادکا انتظارنہیں ۔ ساری سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکرجدوجہدشروع کریں گے۔
گزشتہ روزقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے بھی کہا تھاحکومت جوڈیشل کمیشن کااعلان نہیں کرتی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔