مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےمسجدنبوی کی بےحرمتی کےواقعہ کےذمہ دارکےطورپرسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کاعندیہ دےدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوزسےبات کرتےہوئےوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مسجدِ نبوی میں نعرے بازی کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی گرفتارکیا جا سکتا ہے۔
نجی چینل جیو نیوز پر مسجدِ نبوی میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی منصوبہ بندی ماضی میں کبھی نہیں ہوئی اور یہ 100-150 لوگ تھے۔ انہوں نےکہاکہ کوئی سوچ بھی سکتاتھاکہ عمران خان اپنی گھٹیاسیاست کومسجدنبوی جیسی مقدس ترین جگہ تک لےجائےگا۔
انہوں نےکہاکہ شیخ رشیدکےبھتیجےکی گرفتاری کیلئےکسی ثبوت کی ضرورت نہیں کیونکہ واقعہ کےروزاس کی اپنی ویڈیواس کےخلاف بہت بڑاثبوت ہے۔
صدرعارف علوی کوگھربھیجنےکافیصلہ
راناثنااللہ نےکہاکہ ایسی قبیح حرکت کرنےوالوں کو قطعی طورپرمعافی نہیں دی جا سکتی اور وہ اس سلسلے میں وہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں گرفتارکچھ افرادکو ڈی پورٹ کیاجا رہا ہےاوردیگر کےخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
رانا ثنا اللہ نےمزید بتایا کہ باقی لوگوں کے خلاف تفتیشی ٹیم سارے ثبوت اکھٹے کرے گی اور جس جس کے خلاف کوئی ثبوت ملےگا، اس کےخلاف قانون اپناراستہ لےگا۔
اس سوال پر کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے کیا انھیں بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے؟ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا،جی بالکل عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔