Friday, 12 December 2025 | Web Desk
فیض حمیدکوسزاسنائےجانےکےبعد، سینیٹر فیصل واوڈانےایک اوربڑی خبرسنادی ۔ کہتےہیں فیض حمید بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینےجارہےہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئےفیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہےہیں، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی بھی دیں گےاورشواہدبھی۔
فیصل واوڈاکامزیدکہناتھا،فیض حمید کی 14 سال کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، 9 مئی کےلیے فوجی تنصیبات کی تفصیلات دینا فیض حمید کا کام تھا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ جنرل باجوہ کی غفلت اورنااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی، جنرل باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے ان کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔