مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنما فیصل واوڈاکی کھری کھری باتوں نےایک بارپھرکھلبلی مچادی ہے۔ کہتےہیں آڈیوزاورویڈیوزکی خوفناک سیریزآنےوالی ہے۔
ہم نیوزکےپروگرام میں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےفیصل واوڈاکاکہناتھاکہ جوآڈیوزاورویڈیوزآنےوالی ہیں ان میں حکومت اوراپوزیشن دونوں طرف کےلوگوں کی آڈیو،ویڈیوزشامل ہیں۔
انہوں نےکہاکہ عمران خان سےایسی غلطیاں کروائی جارہی ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں ہے۔ فیصل واوڈاکےمطابق عمران خان کی نااہلی یقینی ہےاگرعمران خان کواس کااحساس نہیں تویہ اوربات ہے۔
منحرف پی ٹی آئی رہنماکامزیدکہناتھاکہ اگرکوئی کہتاہےکہ مجھےکسی نےلانچ کیاہےتوچلوایساہی سہی ۔۔ لیکن اگرمیری وجہ سےلانگ مارچ میں لوگوں کی جانیں بشمول عمران خان بچ گئی ہیں توانہیں اس کاکوئی ملال نہیں۔
فیصل واوڈانےپوچھاکہ کوئی انہیں بتائےکہ اس لانگ مارچ سےعمران خان کوکیاملا؟