Home / پنجاب پبلک سروس کمیشن کاامتحان منسوخ

پنجاب پبلک سروس کمیشن کاامتحان منسوخ

Punjab Public Service Commission Exam postponed

لاہور:(ویب ڈیسک) کورونالاک ڈاءون اورانٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی بندش کےباعث پنجاب پبلک سروس کمیشن نےاتوارمورخہ 5ستمبر2021کوہونےوالاامتحان منسوخ کردیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پرشائع پریس ریلیزکےمطابق کمیشن نےاتوارکوہونےوالاایجوکیشن میل اورفی میل کاہونےوالاامتحان منسوخ کردیاہے۔

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سےانٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی وجہ سےکیاگیاہے۔ پبلک سروس کمیشن ترجمان کےمطابق امتحان کی نئی تاریخ سےامیدواروں کوبذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیاجائےگا۔

اس کےعلاوہ رواں ہفتےہونےوالےتمام انٹرویوزبھی ملتوی کردئیےگئےہیں۔ نئی تاریخوں بارےامیدواروں کوبذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …