ویب ڈیسک ۔۔ کینیڈامیں رہنےوالےپاکستانیوں اورکینیڈاجانےکےخواہشمندپاکستانیوں کیلئےاچھی خبرہے۔
جی ہاں ، کینیڈا نے پاکستان کیلئے اپنا ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنےکااعلان کردیا ہے۔
پاکستانی نژاد رکنِ کینیڈین پارلیمنٹ شفقت علی نےجیونیوزکوبتایا کہ کینیڈا کی حکومت نےویزاآفس اسلام آباد منتقل کرنےکیلئےخطیررقم مختص کردی ہے۔
واضح رہےکہ 10 سال پہلےکینیڈاکا ویزاآفس مختلف وجوہات کی بناپرابوظہبی منتقل کردیاتھا۔ پاکستان میں کینڈاکاویزاآفس منتقل ہونےسےامیدہےپاکستانیوں کوسکھ کاسانس ملےگا۔