Home / احسن اقبال کےدانیال عزیزپرسنگین الزامات

احسن اقبال کےدانیال عزیزپرسنگین الزامات

ahsan iqbal vs daniyal aziz

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نارووال سےتعلق رکھنےوالےاحسن اقبال اوردانیال عزیزمیں لفظی جنگ ، احسن اقبال کےدانیال عزیزپرسنگین الزامات ، دانیال عزیزکااحسن اقبال کوقانونی نوٹس بھیجنےکااعلان ۔

احسن اقبال کہتےہیں دانیال عزیز اندرخانےپی ٹی آئی ٹکٹ کےخواہشمند تھے، پی ٹی آئی نےگھاس نہ ڈالی توپہنچ گئےن لیگ کاٹکٹ لینے۔شکرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہادانیال عزیزنے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لیے درخواست تک نہ دی،اوپرسےپی ٹی آئی کو خوش کرنےکےلیے ہمارے خلاف  پریس کانفرنس بھی کرڈالی۔

 مزیدانکشاف کیا2013 میں بھی ن لیگ دانیال عزیز کو ٹکٹ دینےکےحق میں نہیں تھی، میں نےپارٹی قیادت کوٹکٹ دینےکیلئےقائل کیااوراس مقصدکیلئے20 منٹ تک دلائل دئیے۔

احسن اقبال کےالزامات پردانیال عزیزکاسخت ردعمل ، کہاجھوٹےاوربےبنیادالزامات لگانےپرقانونی نوٹس بھجوائوں گا، احسن اقبال اپنےالزامات ثابت کریں یاقانونی کارروائی کاسامناکرنےکیلئےتیاررہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …