Home / ہندووفدکامدینہ اورمسجدنبوی کاغیرمعمولی دورہ

ہندووفدکامدینہ اورمسجدنبوی کاغیرمعمولی دورہ

rare non muslim visit to Madina

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت اورسعودی عرب کےدرمیان بڑھتےاورمضبوط ہوتےتعلقات کاناقابل یقین ثبوت ۔ تاریخ میں پہلی بارہندوسرکاری وفدکامدینہ منورہ میں مسجدنبوی ﷺکادورہ ۔۔ وفدکی قیادت حکمران جماعت بی جے پی کی خاتون وزیراسمرتی ایرانی نےکی ۔

بھارتی وخلیجی میڈیارپورٹس کےمطابق بھارتیہ جنتاپارٹی نےمرکزی وزیربرائےخواتین واطفال اوراقلیتی اموراسمرتی ایرانی کی قیادت میں ایک وفدسعودی عرب بھیجاجس نےمسلمانوں کےمقدس شہرمدینہ منورہ کادورہ کیا۔

اسمرتی ایرانی وہی ہیں جنہوں نےمشہورڈرامےکیونکہ ساس بھی کبھی بہوتھی میں مرکزی کرداراداکیاتھااورانہی کی درخواست پرسعودی حکام نےوفدکومدینہ منورہ کادورہ کروایا۔ عام حالات میں کسی غیرمسلم کامکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں داخلہ ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانےیاملک بدری کی سزائیں ہیں ۔

مسجدنبوی کےدورےکےبعدبھارتی وفدنےجبل احداورمسجدقباکادورہ بھی کیا۔ اسمرتی ایرانی نےدورےکوتاریخی قراردیا۔ وفد میں شامل خواتین نے ساڑھی اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

why telegram ceo arrested?

اسرائیل کی بات نہ ماننےکاانجام

ویب ڈیسک ۔۔ روسی نژادفرانسیسی ارب پتی پاول دوروف کوپولیس نےپیرس میں گرفتارکرلیا۔ پاول دوروف …