Wednesday, 12 November 2025 | Web Desk
جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج واناپرحملہ کرنےوالےتمام بھارت نوازخارجی دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیاگیاہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ آورایک خودکش کے علاوہ چار خوارج ہلاک کردیاگیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےاس کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کےکسی بھی طالب علم یا استادکو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سکیورٹی ذرائع کےمطابق کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن نہایت احتیاط اور حکمت عملی سےکیا گیا۔
گزشتہ روز افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سےبھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ گرگیا اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دہشت گردوں سےمذاکرات ممکن نہیں
سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے اور حملہ آور ٹیلیفون پر وہیں سے ہدایات لے رہے تھے۔